اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان ممکنہ طور پر اتفاق رائے کے بعد آج نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، عبداللہ ہارون فیورٹ قرار۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے ایک نام پر اتفاق رائے ہو چکا ہے ۔ نگران وزیراعظم کیلئے عبداللہ حسین ہارون کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔عبداللہ حسین ہارون سابق سپیکر سندھ اسمبلی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور وزیراعظم شاہد خاقان کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے مختلف نام زیرغورآئے ہیں تاہم سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے درمیان مقابلہ تھا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر آج متوقع طورپرعبداللہ ہارون کے نام کا اعلان کردیں گے ۔عبداللہ حسین ہارون پیشے کے اعتبار سے وہ ایک تاجر ہیں 2017ءمیں پاکستان پیپلزپارٹی سے اپنی وابستی ختم کرچکے ہیں اور تاحال کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔