کراچی(این این آئی) شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو ہیٹ ویو کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق
سمندری ہوائیں کمزور پڑنا شروع ہو چکی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک گرمی کی شدت بڑھے گی ٗہفتے کے روز کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہو جائیں گی ٗ ہفتہ، اتوار شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔دوسری جانب آئندہ 3 روز سکھر، لاڑکانہ اور سبی میں بھی گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔