ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ پاکستانی جنرل اب داڑھی اُگا کر شام میں جنگ لڑنے چلا گیا ہے، یہ جب میجر اور کرنل تھا تو اس وقت کیا کچھ کرتا رہا؟ پرویز مشرف نے پاک فوج کے ہی اہم جنرل پر سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عزیز میرا رشتہ دار اور غیرمتوازن شخصیت ہے، کسی کو خاص معلوم تو نہیں لیکن شاہد عزیز شاید داڑھی اُگا کر شام میں گیا ہوا ہے اور یہاں تک کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہاں مر چکا ہے۔

پرویز مشرف نے جنرل شاہد عزیز کی کتاب میں انکشافات اور کارگل ایشو کی ابتدا میں صرف چار لوگوں کومعلوم ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالکل شاہد عزیز نے 100فیصد صحیح کہا، اگر آپ نے کوئی کارگل جیسا آپریشن کرنا ہے، آپ نے ڈھنڈورا پیٹ کر کرنا ہے تاکہ وہ انڈیا آ جائے ادھر اور ہم کر ہی نہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد عزیز سے پوچھو کیا یہ ملٹری سکھاتی ہے؟ ہمیں سیکریسی سکھاتی ہے، جس کو یہ بتانا ضروری ہو، صرف اس کو بتائیں گے اور کسی کونہیں پتہ ہونا چاہیے، یہ ڈویژن کاکام تھا جو نارتھ ایریاکی ڈویژن ہے تو کیوں ہم نے سب دنیا کو بتانا ہے، پرویز مشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک آپ شاہد عزیز کی کتاب کی بات کر رہے ہیں، آپ شاہد عزیز کا ریفرنس نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ ایک زمانے میں شاہد عزیز کیا تھا، میں جانتا ہوں کہ جب یہ میجر اور کرنل تھا، اس وقت یہ کیا کر رہا ہوتا تھا، یہ ایک ان بیلنسڈ آدمی ہے کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف۔ سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ لکھتا ہے سب شاہدعزیز شاہد عزیز کرتے تھے۔ سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عزیز میرا رشتہ دار اور غیرمتوازن شخصیت ہے، کسی کو خاص معلوم تو نہیں لیکن شاہد عزیز شاید داڑھی اُگا کر شام میں گیا ہوا ہے اور یہاں تک کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہاں مر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…