اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ خوفناک حد تک پہنچ گیا، قرضوں کے متعلق سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضے 91 ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے صرف چھ ماہ کے دوران ہر ماہ اوسطاً ایک
ارب ڈالر کا قرض لیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضے جون 2017ء سے مارچ 2018ء کے دوران 8 ارب 33 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 91 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح کو پہنچ گئے جبکہ مارچ 2017ء سے مارچ 2018ء کے دوران بیرونی قرضوں میں 13 ارب 85 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔