بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف پر بھارت اربوں ڈالر منتقلی کا الزام،سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کی مسلم لیگ (ن )کی جانب سے پیش کی گئی درخواست پربڑا فیصلہ سنادیا

datetime 16  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کی درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہا کہ درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور اس کی وجوہات بھی نہیں بتائیں، فراہم کیا گیا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نور اعوان نے

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 8 مئی کو نیب نے اعلامیہ جاری کیا کہ نواز شریف نے 4.9 ارب ڈالر بھارت منتقل کیے، 21 ستمبر 2016ء کو اسٹیٹ بینک اس خبر کی تردید کرچکا تھا، اس جھوٹی خبر سے نیب کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی، موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے ہوتے ہوئے نیب شفاف کام نہیں کرسکتا، عدالت چیئرمین نیب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…