ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوئی بھی شخص انفرادی طور پر قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے کو مسترد نہیں کر سکتا، اعجاز الحق

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ضیا ) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد نہیں کر سکتا، نواز شریف اپنی چوری چھپا نے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی کے اداروں کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، نواز شریف کا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، حکمران جماعت ایک نہایت پیچیدہ

معاملے پر متضاد بیانات دیکر معاملے کو مزیر پیچیدہ بنا رہے ہیں۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت ایک نہایت پیچیدہ معاملے پر متضاد بیانات دیکر معاملے کو مزیر پیچیدہ بنا رہے ہیں۔قومی سلامتی کا اجلاس وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر بلایا ہی نہیں جا سکتا۔ اجلاس میں وزیر اعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے متفقہ طور پر نواز شریف کے الزامات کو رد کیا ہے۔ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد نہیں کر سکتا۔ نواز شریف اپنی چوری چھپا نے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی کے اداروں کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ اگر ایسے ملک کے اندر کمیشنبننے لگ گئے تو جس ملزم کو سزا دی گئی وہ کمیشن کا مطالبہ کرنے لگ جائے گا۔ فاٹا صلاحات پر حکومت پہلے ہی بہت دیر کر چکی ہے جس کو عوام اور قبائلی علاقوں کے عوام بھگت بھی رہے ہیں۔ اب بھی ٹائم ہے، اگر حکومت سنجیدگی سے اقدامات لے تو فاٹا کا خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام ہو سکتا ہے۔ یہ کام ہو جائے تو جو باقی رہ جائے گا وہ اگلی حکومت کر لے گی  ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…