اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز مشرف نے کشمیر سے متعلق بیان دیا تھا لیکن باقی لوگوں کے بیانات مختلف ہیں۔ جنرل (ر)امجد شعیب:نجی ٹی وی پروگرام کے دوران سابق جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہئیے کہ وطن کیساتھ غداری چاہے کوئی بھی کرے، اس کا علاج صرف اور صرف ایک ہے۔ اور وہ علاج یہ ہے کہ اس کے سینے میں گولی ٹھوک دی جائے۔وطن وطن ہے ، یہ کسی کی اجارہ داری نہیں ۔اس ملک میں جو 22 کروڑ لوگ رہ رہے ہیں
ان سب کا حق ہے اس وطن پر،ہمیں کوئی حق نہیں ہے کہ ہم ان کی زندگیاں بیچ کر اپنے لیے عیاشی کا سامان پیدا کریں۔ لیکن آج پاک فوج جو کردار ادا کر رہی ہے اس کی وجہ کچھ اور ہے ۔ جنرل(ر) راحیل شریف نے کہا تھا کہ اس ملک کے دو مسئلے ہیں، ایک گورننس ،اگر اس ملک کی گورننس ٹھیک ہو جائے تو ضرب عضب کے ثمرات مل سکتے ہیں۔ دوسرا انہوں نے کہا تھا کہ کراچی میں کرپشن اور جرائم کا ایک گٹھ جوڑ ہے جس سے دہشتگردی ہوتی ہے۔