اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بیوروکریٹ و سینئر صحافی اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے عہدے کیلئے کوئی فوجی نہیں ہو گا، ہاں لیکن ایک ایسا فوجی ہو سکتا ہے جس کے پوسٹرز لگے تھے، جس کے شکریہ کے بڑےبڑے پوسٹرز لگے تھے۔ہو سکتا ہے کہ اس بات پر ان کا سمجھوتہ ہو جائےاور راحیل شریف نگران وزیراعظم کے طور پر آجائیں گے۔ وہ نجی ٹی وی پروگرام
میں گفتگو کررہے تھے ۔اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے عہدے کیلئے کوئی فوجی نہیں ہو گا ماسوائے جنرل راحیل شریف کے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا فوجی ہو سکتا ہے جس کے شکریہ کے بڑے بڑے پوسٹرز لگے تھے ، ہو سکتا کہ اس بات پر سمجھوتہ ہو جائے ۔ عبوری حکومت کی مدت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ عبوری حکومت کی مدت کتنی ہو گی یہ پاکستان کے حالات پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک میں الیکشن کے خلاف ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ملک میں الیکشن نہ ہوں۔ انہوں نے شہباز شریف ، سعد رفیق سمیت ہر مسلم لیگی کی سیاست کو آگ لگا دی ہے اور وہ اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، نواز شریف نے اپنی سیاست کو پہلے ختم نبوتؐ معاملے میں آگ لگائی ، شہباز شریف روتے پھر رہے ہیں کہ بھائی جان یہ کیا کہہ رہے ہیں۔ اوریا مقبول جان نے نواز شریف کو نفسیاتی بیمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ایک نفسیاتی بیماری ہے جس کا وہ شکار ہیں۔اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے عہدے کیلئے کوئی فوجی نہیں ہو گا ماسوائے جنرل راحیل شریف کے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا فوجی ہو سکتا ہے جس کے شکریہ کے بڑے بڑے پوسٹرز لگے تھے ، ہو سکتا کہ اس بات پر سمجھوتہ ہو جائے ۔ عبوری حکومت کی مدت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ عبوری حکومت کی مدت کتنی ہو گی یہ پاکستان کے حالات پر منحصر ہے۔