ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کا حکومت کو علم میں لائے بغیربرطانیہ میں بھاری سرمایہ کاری کئے جانیکا انکشاف،رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کرپٹ غیر ملکی سیاستدانوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے اور پاکستان، روس اور نائیجریا کے سیاستدان اپنی کرپشن کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے یہاں منتقل کررہے ہیں۔این سی اے نے یہ رپورٹ برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری محکموں، انٹیلیجنس کمیونٹی اور نجی اور رضاکار شعبوں کی رپورٹس کی بنیاد پر تیار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال سیکڑوں ارب پونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ لائے جا رہے ہیں اور ٹرسٹ اور کمپنیوں سے وابستہ اکاؤنٹنگ اور قانونی پروفیشنلز کی جانب سے مجرمانہ طریقے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکڑوں پاکستانیوں نے حکومت کے علم میں لائے بغیر برطانیہ میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جن میں پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شامل ہیں۔رابطہ کرنے پر تینوں جماعتوں کے مختلف افراد نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں جو سرمایہ کاری کی ہے وہ قانونی اور جائز ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں رواں سال کے آغاز میں اَن ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر (Unexplained Wealth Order) کے نام سے ایک قانون منظور کیا گیا ، جس کے تحت سیاسی جماعتوں کے لوگوں کے لیے دولت رکھنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔اُس وقت پاکستان میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ اس کا اطلاق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز پر بھی ہوگا، لیکن برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ قانون صرف ایسے افراد پر لاگو ہوگا جو برطانوی شہری نہیں اور ان کا تعلق یورپی اکنامک ایریا سے نہیں۔واضح رہے کہ حسن نواز شریف اور ان کی فیملی اور حسین نواز شریف کے پاس برطانوی شہریت ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…