پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ماہ رمضان کی آمد آمد!سب سے طویل اورمختصر ترین روزہ کس ملک کے شہری رکھیں گے؟پاکستان میں روزے کا دورانیہ کتنے گھنٹے کا ہوگا؟

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، چاند نظر آنے والا ہے اوردنیا بھر کے مسلمان رمضان کے منتظر ہیں، دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں بسنے والے مسلمان روزے سے ہوں گے گرین لینڈ والے سب سے طویل اور اجنٹائن کے مسلمان مختصر ترین روزہ رکھیں گے جبکہ پاکستان میں15گھنٹے کاروزہ ہوگا۔دنیا میں سحر اور افطار کے درمیان کادورانیہ یاسب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ کے مسلمان رکھیں گے ،

جس کا دورانیہ 21 گھنٹے 02 منٹ ہوگا۔آئس لینڈ کے مسلمان 21 گھنٹے ،فن لینڈ کے 19 گھنٹے 56 منٹ ،ناروے اور سوئیڈن کے مسلمان 19 گھنٹے طویل روزہ رکھیں گے۔ روس،جرمنی،آئرلینڈ، برطانیہ، بلجیم اور دیگر یورپی ملکوں میں مسلمان 18 گھنٹے بعد افطار کریں گے جبکہ کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ ،امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کے بعد روزہ افطار کیا جائے گا۔ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ ،افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ ،بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ ،انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائددورانیہ کا روزہ ہوگا۔سب سے مختصر ترین دورانیے کا روزہ ارجنٹائن کے مسلمان رکھیں گے جس کا دورانیہ 11 گھنٹے 32 منٹ ہوگا۔دریں اثنا رواں برس سعودی عرب میں  شعبان 30دن کا ہوگا جبکہ رمضان المبارک 29 پر اختتام پذیر ہونے کی توقع ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلکی مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ منگل 29 شعبان کو رمضان کا چاند دوپہر 2 بجکر 48منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ شام ہونے سے قبل وہ غروب ہوجائے گا ۔اس لئے منگل کو رمضان کا چاند  آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس طرح سعودی عرب سمیت قرب و جوار کے ممالک میں یکم  رمضان المبارک جمعرات کو ہوگا اور امکان ہے کہ ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…