جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک منصوبوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی،صرف14منصوبوں میں کتنے پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع پیدا ہوئے؟چینی سفیرنے بتا دیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا ہوں گے۔گزشتہ روز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چین کے سفیریاؤجنگ سے ملاقات کی،اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ ایشیا ابھر رہا ہے اورخطے کے عوام کواپنے وسائل پر دسترس حاصل اورمعاشی مواقع بروئے کارلاتے ہوئے اپنی تقدیرکامالک خودبننے کی ضرورت ہے،14

منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے70ہزارمواقع پیدا ہونگے،جبکہ مزیدمنصوبے بھی زیرغورہیں،جن سے روزگارکی صورت میں پاکستان نوجوانوں کیلیے مزیدمواقع پیدا ہونگے،جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے اورکئی شعبوں میں تعاون اس حقیقت کامظہرہے کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں اور باہمی مفادمیں ان تعلقات کومزیدوسعت دینے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے،دونوں ملکوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایکدوسرے کاساتھ دیا،تاریخی دوستی دونوں ملکوں کیلیے معاشی اورتذویراتی شعبوں میں فائدہ مندثابت ہوئی جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اورایک پٹی ایک شاہراہ جیسے منصوبوں نے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کونئی جلابخشی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…