انکے دفاتر فوری طور پر بند کر دئیے جائیں۔۔وزارت داخلہ کے حکم پرپاکستان میں قائم کن تنظیموں کے دفاتر پولیس نے فوری بند کروا دئیے ؟پورے ملک میں پابندی عائدکر دی گئی

12  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے امریکہ، برطانویہ، سوئٹزرلینڈ و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی 11این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد کرنے پرپولیس نے ان این جی اوز کے دفاتر بند کرا دئیے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جن گیارہ غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواستیں مسترد کی گئیں وہ پاکستان کے کسی بھی حصہ کام نہیں کر سکیں گی ان میں ضیا الامت فائونڈیشن برطانیہ، الخیر فائونڈیشن برطانیہ، سینٹرل ایشیا ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان، سیف ورلڈ برطانیہ،

سینٹر فار انٹرنیشنل انٹرپرائز امریکہ، انٹرنیشنل الرٹ برطانیہ، دانش رفیوجی کونسل ڈنمارک، فائونڈیشن اوپن سوسائٹی انسٹی ٹیوٹ پاکستان سوئٹزرلینڈ، آکسفیم نوویب ہالینڈ، کیومن فنڈ انٹرنیشنل امریکہ اور اے وی ڈی آر سی ورلڈ ویجیٹیبل سنٹر تائیوان چائنہ شامل ہیں۔ ان این جی اوز نے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں دے رکھی تھیں تاہم حساس اداروں کی رپورٹس میں ان این جی اوز کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی ہدایت پر پولیس نے مذکورہ این جی اوز کے دفاتر بند کرا دئیے ہیں اور اب ان این جی اوز کو ملک کے کسی بھی حصے میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…