پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

زاہد حامد کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان ،قومی اسمبلی میں آخری مرتبہ خطاب کے دوران دھماکہ خیز اعلان کردیا، جانتے ہیں ان کی جگہ اب کون میدان میں اترے گا؟

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر قانون زاہد حامد نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران زاہد حامد نے کہا کہ یہ میری آخری بجٹ تقریر ہے، میں تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ میرا بیٹا انتخابات لڑے گا۔زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی حلف نامے سے متعلق راجہ ظفر الحق رپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی گئی ہے ٗاس رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا ٗ وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا توقع ہے کہ اس معاملے پر غیر ضروری بحث ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پاکستان کی خوشحالی کیلئے موثر ثابت ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کا تمام تر کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ‘ افراط زر میں کمی ہماری پالیسیوں کے اہم نکات ہیں۔ بجلی کی پیداوار کے ذریعے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے۔ بجٹ خسارہ 4.9 فیصد سے کم ہوگا۔ جی ڈی پی کی شرح کا ہدف 6.2 فیصد رکھا گیا ہے۔ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ نواز شریف کا وژن ہے۔ اس کے تحت توانائی کی پیداوار ‘ شاہراہوں اور ریلوے کے منصوبوں سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قرضوں کو آئینی حدود کے اندر رکھا جائے۔ پسرور سیالکوٹ روڈ دو رویہ ہونے سے علاقے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور پارلیمنٹ پر حملوں کے باوجود موجودہ حکومت نے خوش اسلوبی سے اپنی مدت کی تکمیل کی۔ انہوں نے سپیکر اور وزیر قانون کے کردار کو بھی سراہا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…