جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’جو سیاستدان ہمت دکھاتا ہے وہ مر بھی جائے تو تاریخ میںزندہ رہتا ہے‘‘

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جس ملک کا وزیر اعظم اداروں کے سربراہوں سے مطالبات کرے اس کیا حیثیت ہو گی ، وزیر اعظم اور سابق وزیر اعظم دونوں نے اپنے اداروں کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے جس کا ملک کو نقصان ہو رہا ہے،شہباز شریف کہتے ہیں خلائی مخلوق نہیں ہے نواز شریف کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق موجود ہے  ۔

شریف برادران پہلے خلائی مخلوق کا فیصلہ کر لیں کہ کون درست ہے، نواز شریف کو جب تک ادارے ہاتھ نہیں لگا رہے تھے تب تک ٹھیک تھے،جو سیاستدان ہمت دکھاتا ہے تاریخ میں اس کا نام زندہ رہتا ہے۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم اتنا بے بس ہو کہ اداروں کے سربراہوں سے مطالبات کرے اس کی پھر کیا حیثیت ہو گی۔ نواز شریف کو جبتک ادارے ہاتھ نہیں لگا رہے تھے تب تک ادارے اچھے تھے، آج ان کی احتساب کی باری آئی تو ادارے غلط ہوگئے۔جب نیب میں سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کر رہی تھی تو ٹھیک تھا۔ نواز شریف پہلے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے تھے لیکن اب ان کے خلاف تحقیقات شروع ہوئیں تو سپریم کورٹ کو گالیاں نکال رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ ادارے غیر جانبدار رہ کر کاروائیاں کریں۔ہمارے وزیر اعظم اور سابق وزیر اعظم دونوں نے اپنے اداروں کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے جس کا ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔ ایسے بزدل حکمران نہیں چل سکتے۔ نواز شریف 3بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں، وہ ہمت کریں اور خلائی مخلوق کا نام بتائیں ۔جو سیاستدان ہمت دکھاتا ہے وہ مر بھی جائے تو تاریخ میں اس کا نام ذندہ رہتا ہے ۔ شہباز شریف کہتے ہیں خلائی مخلوق نہیں ہے جبکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق موجود ہے، شریف برادران پہلے خلائی مخلوق کا فیصلہ کر لیں کہ کون درست ہے۔ وزیر اعظم اپنے آپ کو وزیر اعظم مانتے نہ اپنے اداروں کو مانتے ہیں تو وہ اس ملک کیلئے کیا مثبت کردار اداکریں گے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…