منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے اہم رکن قومی اسمبلی پر بجلی چوری کامقدمہ جھوٹا نکلا،عابد شیر علی کیخلاف دھماکہ خیز جوابی اقدام کا اعلان کردیاگیا

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنانے پرعابد شیر علی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ، میرے اوپر بجلی چوری کے الزامات کیلئے بنائی کمیٹی نے مجھے اس جرم سے با عزت بری کیا ہے، انتقامی کاروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،

جنوبی پنجاب تبدیلی کے سفر میں کپتان کے ساتھ کھڑا ہو چکا ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ ملتان میں میرے اوپربجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنا یا گیا اور مجھے سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نا اہلی کے باعث ملک بھر میں 15سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ عابد شیر علی میپکو سے ہر ماہ بھتہ لیتا ہے اور سیاسی بھرتیاں کرواتا ہے۔ میرے اوپر بجلی چوری کے الزامات کیلئے بنائی کمیٹی نے مجھے اس جرم سے با عزت بری کیا ہے۔ انتقامی کاروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ جنوبی پنجاب کا تبدیلی کے سفر میں کپتان کیساتھ کھڑاہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 11نکات پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے ، میں اس پر عابد شیر علی کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنانے پرعابد شیر علی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ، میرے اوپر بجلی چوری کے الزامات کیلئے بنائی کمیٹی نے مجھے اس جرم سے با عزت بری کیا ہے، انتقامی کاروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،جنوبی پنجاب تبدیلی کے سفر میں کپتان کے ساتھ کھڑا ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…