جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ کے حادثہ کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا، تحقیقات میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  (نیوز ڈیسک) گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ کے حادثہ کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا، ابتدائی تحقیقات میں جہاز کے زیر تربیت کپتان محمد ہشم کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیدیا گیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی فضائی کمپنی ’’زیڈ فور‘‘نے حادثے کے شکار جہاز کی اڑان بھرنے سے پہلے کی تصاویر سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کو جمع کروا دیں ۔’’سیسناالٹرالائیٹ‘‘ چھوٹا جہاز ہے، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کی بائیں نشست پر سینئر انسٹرکٹر کپتان محمد فہیم جبکہ دائیں نشست پر زیر تربیت

پائلٹ محمد ہشام سوار ہے۔اڑان سے پہلے کپتان نے کنٹرول زیر تربیت پائلٹ کے حوالے کر دیا، اسی لئے حادثے کے وقت جہاز کا کنٹرول محمد ہشم کے پاس تھا، کم تجربے کے باعث معاون کپتان کا جہاز پر کنٹرول ختم ہو گیا، سینئر انسٹرکٹر نے سنبھالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن چند ہی لمحوں بعد تربیتی طیارہ فضا سے زمین پر آ گرا اور دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاکستر ہوگیا۔واضح رہے کہ منگل کے روز لاہور کے علاقے گارڈ ن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم خوشی قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…