جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے سے قبل انہیں کون دھمکیاں دے رہا تھا؟ عارف نظامی نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے،ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے سابق وفاقی وزیر زاہد حامدسے متعلق بھی بڑی خبر دیدی

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قاتلانہ حملے سے قبل وفاقی وزیر داخلہ کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، معروف صحافی عارف نظامی کے تہلکہ خیز انکشافات، زاہد حامد کو بھی خطرہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف نظامی نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو قاتلانہ حملے سے قبل دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے

سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو بھی خطرہ میں قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میں نے خود احسن اقبال کے لیے دھمکی آمیز تحریریں اور بیانات دیکھے ہیں جن میں ان کو دھمکایا گیا تھا کہ ہم تمہیں کھڑا نہیں ہونے دیں گے، ہم تمہیں آئندہ الیکشن نہیں لڑنے دیں گے.انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اب یہ نہیں معلوم کہ احسن اقبال اپنی جرأت کا کیا ثبوت دیتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ اب تو لیگی رہنما زاہد حامد بھی شاید آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لیں ، ہو سکتا ہے کہ ان کا کوئی بھائی، بیٹا یا کوئی اور عزیز ہو جو اس مرتبہ آئندہ انتخابات میں ان کی جگہ حصہ لے گا. عارف نظامی نے کہا کہ سیاستدانوں کو کم از کم آپس میں بیٹھ کو کوڈ آف ایتھکس بنانے چاہئیں، احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا توعمران خان سمیت تمام سیاستدانوں کی جانب سے اس قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ، عمران خان کی جانب سے فواد چودھری احسن اقبال کی عیادت کرنے اور ان کو پھول دینے بھی گئے،ان کے ہمراہ اس موقع پر ابرارالحق بھی موجود تھے جو کہ ایک اچھا تاثر تھا. سیاستدانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جاگیردارانہ رویہ یا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں بنانا چاہئیے ورنہ آئندہ ہفتوں میں الیکشن کا انعقاد مشکل ہو جائے گا. خیال رہے کہ 2013ء کے الیکشن سے قبل جب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بھی لفٹر سے گر کر زخمی ہوئے تھے تو نواز شریف

سمیت تمام سیاستدانوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور سیاسی جماعتوں نے اس حادثے کے بعد اپنے جلسے بھی منسوخ کر دئے تھے. سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے احسن اقبال کو پھولوں کا گلدستہ بھیجا جانا ایک اچھا تاثر ہے اور سیاستدانوں کو چاہئیے کہ وہ ایسی روایات کو برقرار رکھیں.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…