اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال نے اپنے پر خود حملہ کرایا ہمیں اس حملے پر کوئی افسوس نہیں ، جمشید دستی کے بیان نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت جہاں تمام سیاسی پارٹیوں اور سیاستدانوں کی جانب سے سامنے آئی ہے وہاں ایک سیاستدان ایسا بھی ہے جس نے بجائے افسوس اور غم و غصے کے اظہار کے احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے احسن اقبال پر اپنے پر حملہ کروانے کا الزام عائد کر دیا ہے اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ عوامی راج پارٹی
کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں جمشید دستی کا کہنا تھا کہ حسن اقبال نے اپنے پر خود حملہ کرایا ہمیں اس حملے پر کوئی افسوس نہیں ہے، موجودہ پارلیمانی نظام ملک اور قوم دشمن ہے ہم نے صوبہ کے لئے جب بل پیش کیا تو سب کو سانپ سونگھ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹولے نے اقتدار سنبھالتے ہی امریکہ اور اسرائیل کے سات نکاتی ایجنڈے کی تکمیل شروع کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کے بیان کو ڈرامائی شکل دے کر سامنے لایاجارہا ہے۔