جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

اربوں ڈالرز کی بھارت منی لانڈرنگ! ہر معاملے پر نواز شریف کا نام ہی قرعہ فال میں کیوں نکل آتاہے؟ ایسے لوگوں کو کوڑے لگائے جائیں۔۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے نیب کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا مطالبہ کر دیا؟کیا کچھ کہہ گئے

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور لغو الزام لگانے پر نیب سے تفتیش ہونی چاہیے، ہر معاملے پر نواز شریف کا نام ہی قرعہ فال میں کیوں نکل آتاہے؟ دراصل نواز شریف کا نہیں ٗعوام کے حق حاکمیت کا ٹرائل ہورہا ہے ٗنوازشریف کو خون والا پاکستان ملا تھا ٗ اب ملک پرامن ہے ٗ قیام امن میں افواج پاکستان کی قربانیاں ہیں ۔

کراچی میں امن قائم کرکے نا ممکن کو ممکن بنایا، بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا ٗکچھ لوگوں نے پاکستان کے خلاف نعرے لگائے، ایسے لوگوں کو کوڑے لگائے جائیں ٗسندھ کی تقسیم اور آزادی کی بات کرنے والوں کو ہم توڑ دیں گے ٗ پاناما اسکینڈل کو استعمال کرنے اور واٹس ایپ کالوں کا کیا مقصد تھا ۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے کئی منصوبے شروع کیے جو ناممکن تھے ٗنیلم جہلم پراجیکٹ کو ناممکن کہا گیا لیکن ہم نے اسے ممکن بنایا، لواری ٹنل، کچھی کینال اور ساہیوال کول پاور پلانٹ کو ممکن بنایا، معیشت بحال کی، 13 سال کی ریکارڈ معاشی ترقی کی شرح حاصل کی، اس وقت ملک میں ساڑھے چار کروڑ افراد تھری جی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، پاکستان کو سی پیک کے ذریعے ترقی کی ڈگر پر ڈالا، نواز شریف کو خون والا پاکستان ملا لیکن اب ملک پرامن ہے، قیام امن میں افواج پاکستان کی قربانیاں ہیں، اس وقت بھی افواج پاکستان کے سپوت قربانیاں دے رہے ہیں، شہداء کے والدین کی آنکھوں میں دیکھنا مشکل لمحہ ہوتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پانچ سال پہلے میرانشاہ میں دہشت گردی کا سامان فروخت ہوتا تھا، آج اس بازار میں زندگی کا سامان فروخت ہوتا ہے۔ کراچی میں امن قائم کرکے نا ممکن کو ممکن بنایا، بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ کچھ لوگوں نے پاکستان کے خلاف نعرے لگائے، ایسے لوگوں کو کوڑے لگائے جائیں، ابھی ہم زندہ ہیں، کوئی سندھ کی بات نہ کرے ۔

سندھ کی تقسیم اور آزادی کی بات کرنے والوں کو ہم توڑ دیں گے۔خرم دستگیر نے کہا کہ پارلیمنٹ پاکستان کے عوام کا گھر ہے ٗ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو، حکومت کو سیاسی جتھوں کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی گئی، شہریوں کے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں، جمہوریت کا محاصرہ آج بھی جاری ہے، جمہوریت کے قلعے کی مل کر حفاظت کریں گے پاناما اسکینڈل کو استعمال کرنے اور واٹس ایپ کالوں کا کیا مقصد تھا۔

جے آئی ٹی میں ایجنسیوں کے نمائندوں کو شامل کرنے کا کیا مقصد تھا، اداروں کی جانب سے جے آئی ٹی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا کیا مقصد تھا۔ قانون کو چھوڑ کر بلیک لا ڈکشنری کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ چیئرمین نیب نے نواز شریف پر 4.9 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا مضحکہ خیز اور لغو الزام لگایاحالانکہ اسٹیٹ بینک اس کی تردید کرچکا ہے ٗاس الزام پر ہمارے سیاسی مخالفین بھی ہنس رہے ہیں، اس الزام پر نیب کی بھی تفتیش ہونی چاہئے، ہر معاملے پر نواز شریف کا نام ہی قرعہ فال میں کیوں نکل آتاہے؟ دراصل نواز شریف کا ٹرائل نہیں ہورہا بلکہ عوام کے حق حاکمیت کا ٹرائل ہورہا ہے اور یہ بات نیب کے گزشتہ روز جاری اعلامیے نے ثابت کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…