جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

حالات خراب ہوگئے ،ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے،شیخ رشید کی خطرناک پیش گوئی،جاتے جاتے تحریک انصاف پر تنقید بھی کر ڈالی

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات کافی خراب ہیں اور ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے،تحمل کیساتھ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے، اگر کوئی حادثہ ہوگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہوں گے،جاتی امراء کے دروازے پانچ سال تک کارکنوں کیلئے بند رہے،اب جلسے (ن) لیگ کا حق ہے۔لاہورایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمیں شومارنے کا شوق ہے اب اسحاق ڈار ڈالرمیں لیے گئے

قرضے سامنے آکر بھگتیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کراچی واقعہ اور احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چھوٹا بڑا حادثہ ہوگیا تو پھر الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔صحافی کے سوال پر جاتے جاتے تحریک انصاف پر تنقید بھی کر ڈالی کہ جلسے کے بعد انہیں گریٹر اقبال پارک کی صفائی بھی کرنی چاہیے تھی۔شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پاکستان کے حالات کافی خراب ہیں قرضوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…