اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حجاج و عمرہ زائرین کی خدمت، دنیا و مافیا سے بہتر اس کام میں آپ کیسے شریک ہو سکتے ہیں؟ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ایسا شاندار اعلان کر دیاکہ دل ہی جیت لئے

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے خواہشمند سعودی و غیر ملکیوں سے درخواستیں طلب کرتے ہوئے رجسٹریشن کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال میں حج سیزن کے دوران حجاج کرام کی خدمت کے خواہش مند تمام سعودی شہری اورغیر ملکی

رہائشی اپنی رجسٹریشن شروع کروا دیں ۔وزارت حج و عمرہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ حج سیزن میں حجاج کرام کے لیے خدمات پیش کرنے والی اجازت یافتہ کمپنیوں اور اداروں کو رجسٹریشن کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں لہذا اگر آپ میں سے کوئی بھی حجاج کرام کی خدمت کرنا چاہتا ہے تو وہ حجاج کرام کے لیے خدمات پیش کرنے والی اجازت یافتہ کمپنیوں اور اداروں میں جا کر اپنی اپنی رجسٹریشن کروانا شروع کردیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کا کہنا ہے کہ وزارت نے واضح کیا ہے کہ حجاج کرام کے لیے خدمات پیش کرنے والے تمام لوگوں کے لیے مناسب سروسز کا بندوبست کیا جائے گا اور معاوضہ اختیار کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ وزارت کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کرام کے حدمت گزاروں کی بھرتی کا یہ عمل دو مرحلوں پر مشتمل ہو گا۔ پہلا مرحلہ (پروگرامز اور سروس پیکجز کا تعارف) اختیاری ہو گا جو رمضان کے نصف یعنی 30 مئی 2018 سے شروع ہو کر شوال کے اختتام یعنی 13 جولائی 2018ء تک جاری رہے گا۔خدمت گزار پہلے مرحلے میں تمام حجاج کرام کو حج سے متعلق ضروری معلوامت اور قواعد ضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔ دوسری جانب حج و عمرہ وزارت کے مشورے پر سعودی حکومت نے متاف کے صحن کو رمضان کے مہینے میں عمرہ زائرین کے لیے مختص کر دیا ہے تاکہ رمضان میں زائرین کی غیر معمولی بڑھتی ہوئی تعداد سے پیدا ہونے والے رش کو کنٹروک کیا جا سکے اور عمرہ زائرین ک لیے آسانی پیدا کی جا سکے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…