اسلام آباد (این این آئی)اصغر خان کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو پوچھ گچھ کیلئے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ایف آئی اے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسلم بیگ اور اسد درانی سے 1990 کے
انتخابات میں نواز شریف سمیت 35 سیاستدانوں اور صحافیوں کو ادا کی گئی رقم سے متعلق ثبوت مانگے جائیں گے۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اس اقدام سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی مدنظر رکھے گی۔