پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان آکر اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرنیوالی سکھ خاتون کرن بالا کا پاکستانی شوہر اسے چھوڑ کر کہاں چلا گیا؟ایک ماہ کے اندر ایسی کونسی بات ہوئی کہ اسے یہ قدم اٹھانا پڑا؟حیران کن انکشاف

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نومسلم بھارتی خاتون سے شادی کرنے والا پاکستانی نوجوان محمد اعظم روزگار کے لیے سعودی عرب چلا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد اعظم نے نومسلم بھارتی خاتون کرن بالا سے 16 اپریل کو لاہور میں شادی کی تھی، کرن بالا 12 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھی، یہاں اس نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں نہ صرف اسلام قبول کرکے اپنا نام آمنہ رکھ لیا ۔بلکہ اسلام قبول کرنے کے اگلے ہی روز محمد اعظم سے شادی کرلی تھی۔محمد اعظم لاہور کے علاقہ ہنجروال کا رہائشی ہے اور گزشتہ چند برس

سے سعودی عرب میں ایلومنیم کی فیکٹری میں ملازم ہے۔ اعظم اورکرن بالا کی سوشل میڈیا پر دوستی بھی سعودی عرب قیام کے دوران ہوئی تھی۔محمداعظم نے بتایا کہ اس کی بیوی بہت اچھی ،ملنسار اور محبت کرنے والی ہے، اسے اسلام کی تعلیمات میں بہت دلچسپی ہے، دو ماہ بعد اس کے بھائی کی شادی ہے اور وہ دوبارہ واپس آجائے گا، سوشل میڈیا پر اس کا روزانہ اپنی بیوی سے رابطہ رہتا ہے۔واضح رہے کہ آمنہ کی دستاویزات میں اسکا  مذہب تاحال  ہندواور اس میں تبدیلی کے بعد ہی وہ سعودی عرب عمرہ کیلئے جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…