جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سیاست کو مذہبی رنگ نہ دیں ورنہ ۔۔۔۔! عابد شیر علی نے دھمکی دیدی

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سیاست کو مذہبی رنگ نہ دیں ورنہ سب کچھ جل جائے گا، وزیر داخلہ پر حملے سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہسائی ہوئی اور یہ پیغام دیا گیا کہ وزیر داخلہ بھی محفوظ نہیں ،یہ احسن اقبال پر نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام اور پر امن سوچ پر حملہ کیا گیا ،نواز شریف توگلی گلی کوچے کوچے میں انتخابی مہم پر نکلے ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہم دنیا میں کہتے ہیں کہ ہم نے دہشتگردی پر قابو پا لیا ہے ، ہم اپنا سوفٹ امیج پیش کرتے ہیں ۔یہ صرف احسن اقبال پر حملہ نہیں بلکہ یہ 22کروڑ عوام پر حملہ ہوا ہے یہ پر امن سوچ پر حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں جس سے حالات خانہ جنگی کی طرف جائیں ۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین مذہب کو سیاست سے دور رکھیں،سیاست کو مذہبی رنگ نہ دیں ورنہ سب کچھ جل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب کا ٹھیکیدار نہیں، سیاست کو مذہب سے علیحدہ کریں، ہم سب عاشق رسول ؐہیں۔ا نہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملے سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہسائی ہوئی، دنیا کو ایسا پیغام ملا کہ وزیر داخلہ بھی محفوظ نہیں ۔دہشتگردی کے واقعات کے بعد جو یہ کہتے ہیں کہ حملہ ہم نے کرایا ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، حملے ہمیں انتخابات سے نہیں روک سکتے۔نواز شریف گلی گلی کوچے کوچے میں انتخابی مہم پر نکلے ہوئے ہیں ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…