جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے عہدیداران کی ملاقات

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے عہدیداران نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات پر محمد شہبازشریف کی ولولہ

انگیز قیادت کوخراج تحسین پیش کیا۔ اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ آپ نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور ملک کی 70 سالہ تاریخ میں جنوبی پنجاب میں ایسی ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا دور جنوبی پنجاب کیلئے سنہرا ترین دور ہے اور آپ نے اپنا خون پسینہ بہا کر جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج جنوبی پنجاب ترقی کی دوڑ میں وسطی پنجاب کے قریب تر پہنچ چکا ہے۔ آپ نے جنوبی پنجاب میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، سڑکوں اور پلوں کا جال بچھا دیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے صوبے کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ اس علاقے کو نظرانداز کیا ہے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام آپ سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب میں دوبارہ کامیاب ہوگی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام مجھے بہت عزیز ہیں اور میں نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کیا ہے۔ پورے جنوبی پنجاب میں ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس علاقے کو ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے ہیں اور آج جنوبی پنجاب ایک خوشحال علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینا میری ذمہ داری ہے اورمیں یہ ذمہ داری ہر حال میں نبھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز کیا۔ جنوبی پنجاب کے صوبے کا نعرے لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…