اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

گزشتہ36 گھنٹوں میں14کشمیریوں کی شہادت پر عالمی برادری کا سویا ضمیرنہ جاگا تو پھر کب جاگے گا ‘شہبازشریف

datetime 7  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 36گھنٹوں میں 14کشمیریوں کی شہادت پر عالمی برادری کا گہری نیند سویا ضمیراگر اب نہ جاگا تو پھر کب جاگے گا؟م بھارتی فورسز نے صرف شوپیاں کے علاقے میں 10نوجوانوں کو شہید کیاہے۔وزیراعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ا فواج کے ظلم وستم کے باعث مقبوضہ کشمیر ایک جیتی جاگتی دوزخ بن چکا ہے

جہاں روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوج کی کارروائیاں انسانیت کے ماتھے پر بدنما دھبہ بن چکی ہیں اور بھارتی بربریت پر پورا کشمیر سراپا احتجاج ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیری نوجوان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا بھارت گولیوں اور پیلٹ گنز کے ذریعے کشمیریوں کے خواب لُوٹ سکتا ہے؟۔ کیا وہ ایسی قوم کو زیادہ دیر غلام بنا کے رکھ سکتا ہے جو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہر قربانی دینے کا تہیہ کرچکی ہے؟۔ عالمی برادری آخر کب تک کشمیر کو جلتا ہوا دیکھ سکتی ہے؟۔ منصفانہ کاز کیلئے جدوجہد کو دنیا کا قانون بھی اخلاقی اور قانونی حمایت فراہم کرتا ہے۔ محمد شہباز شریف نے کہا میرا یہ ایمان ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جاری جدوجہد آنیوالی نسلوں کیلئے ایک استعارہ بنے گی اور تاریخ کی کتابوں میں ایک لیجنڈ کے طور پر پڑھائی جائے گی۔ دنیا کی طاقتور ترین فوجوں میں سے ایک کے سامنے کھڑی ہونیوالی جذبے اور عقیدے کی قوت ایسی ہی ہے۔ میں سخت ترین الفاظ میں بھارتی جارحیت کی مذمت اور کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اہل کشمیر کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مہذب افراد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت حاصل ہے۔انشااللہ ایک دن آئے گا جب کشمیریوں کا بھارتی تسلط سے آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں یہی وقت ہے

کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف جاگے کیونکہ خاموش رہنے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑسکتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی فوج کی فائرنگ سے پروفیسر سمیت طلباء اور دیگر کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور درندگی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے اساتذہ اور طلباء بھی محفوظ نہیں۔ کشمیری عوام کو جبر اور استبداد کے ذریعے حق خود ارادیت کے بنیادی حق سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھا جاسکتا۔بھارت کو ظلم و ستم ڈھانے کا یہ کھیل بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی برادری کے

سوئے ہوئے ضمیر کو بھی جاگنا پڑے گا۔کشمیری عوام اپنے قیمتی لہو سے آزادی کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور بھارت جان لے کہ تاریخ میں کہیں بھی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آزادی کی تحریکوں کو نہیں دبایا جاسکا۔ کشمیری عوام کل بھی حق پر تھے اور آج بھی حق پر ہیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…