جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اناڑی کمپاؤڈرکے غلط انجکشن نے خاتون کو ایک بازوسے محروم کردیا، احتجاج پر الٹا ظفر ہسپتال کا ڈاکٹر،کمپاؤڈرکو تحفظ فراہم کرنے لگا،رابطے پر صحافی کو تڑیاں ،بدتمیزی کی تمام حدیں پار

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حسن ابدال میں عطائی ڈاکٹروں کا دھندہ عروج پر۔عطائی ڈاکٹرز اور اناڑی کمپاؤڈر شہریوں کی جان سے کھیلنے لگے۔ڈاکخانہ سٹاپ کے قریب واقع ظفر ہسپتال کے اناڑی کمپاؤڈر کالا خان کی مبینہ غفلت سے معمر خاتون بازو سے محروم۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں ڈاکخانہ چوک کے قریب واقع ظفر ہسپتال کے کالا خان نامی اناڑی کمپاؤڈر نے علاج کے لئے آنے والی گونگے پنڈ کی رہائشی خاتون کو غلط انجیکشن لگادیا۔جس کی وجہ سے خاتون

کا بازو ناکارہ ہو گیا۔جس کو بعد میں آپریشن کر کے بازو کاٹنا پڑ گیا۔متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے جب شور شرابا کیا تو ڈاکٹر ظفر نے کمپاؤڈر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائےاسے تحفظ دینا شروع کر دیا۔متاثرہ خاتون غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔خاتون کے بیٹے نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ڈاکٹر ظفر کاموقف جاننے کے لیے جانے والے صحافی سے بھی ڈاکٹر نے بدتمیزی کرتے ہوئے موقف دینے سے انکار کر دیا۔‎

 

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…