جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے میں بڑی پیشرفت ، اہم ترین گرفتاری کر لی گئی یہ شخص کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے؟ حیر ت انگیز انکشافات

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کا ایک اور ساتھی گرفتار ! پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عظیم ، عابد حسین کو موٹر سائیکل پر جلسہ گاہ تک چھوڑ کر آیا تھا ۔ واقعے کے بعد عظیم موقعے پر فرار ہو گیا تھا ، گرفتار ملزم عظیم منظور پورہ کا رہائشی ہے ۔ تاہم اس سے قبل ملزم عابد نے اعتراف کیا ہے کہ وفاقی وزیر پر حملہ میرا ذاتی فیصلہ تھا اور اس میں کوئی دوسرا شخص شامل نہیں ہے ۔

دوسری جانب گزشتہ شب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر عابد نامی شخص نے قاتلانہ حملہ کیا ۔ گولی وفاقی وزیر کے گندھے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔تاہم قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق حملے سے ٹھیک پانچ دن قبل خفیہ اداروں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو الرٹ جاری کر دیا تھا کہ آپ تقریب اور جلسوں میں نہ جائیں آپ پر حملہ ہو سکتا ہے ۔ احسن اقبال پر حملے کے بعد دیگر سیاسی رہنمائوں کو بھی حملہ کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال پر حملے سے قبل شہباز شریف ، عمران خان ، نواز شریف ، حمزہ شہباز ، بلاول بھٹو ، شاہ محمود قریشی ، اسفند یارولی سمیت ایم کیوایم اور پی ایس پی و دیگر جماعتوں کے قائدین کو خفیہ اداروں نے حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…