منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جس ملک کا وزیر داخلہ زخمی ہوجائے اس ملک کا کیا امیج ہوگا؟، طلال چوہدری

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کو حقیقی طور پر ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہئے‘ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے‘ احسن اقبال مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا بیٹا ہے ‘ جس ملک کا وزیر داخلہ زخمی ہوجائے اس ملک کا کیا امیج ہوگا‘ بروقت انتخابات کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ (ن) لیگ قیادت کو

سیاست سے دور کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جس ملک کا وزیر داخلہ زخمی ہوجائے اس سے ملک کا کیا امیج ہوگا۔ پاکستان کا نقصان ہوا تو پاکستان کا کیا بنے گا۔ اس ملک میں آئین توڑا گیا جن کو ہم بناتے رہے وہ پاکستان توڑنے کی بات کرتے رہے۔ لوگوں کو حقیقی طور پر ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے (ن) لیگ کی اکثریت کو توڑتے توڑتے ملک کا کیا حشر کردیا۔ انہوں نے کہا بروقت انتخابات کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ لوگوں کے ووٹ سے ہی ملک کی قیادت ہونی چاہئے کیا وزیر داخلہ پر حملہ صرف ایک سیاسی جماعت کے قائد پر حملہ ہے۔ ہم اس ملک کو بہت آگے لے کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا سی پیک بن رہا ہے‘ انتہا پسندی یہاں نہیں رہنے دیں گے‘ ایل اے 120 میں انتخابی مہم سب نے دیکھی ۔ 1980 کی دہائی میں ہم نے ایسے فیصلے کئے ہم نے غلط فیصلوں سے انتہا پسندی پیدا کی۔ نواز شریف کو روکنے کے لئے اب ملک کا حشر کیا جارہا ہے۔ (ن) لیگ کی قیادت کو سیاست سے دور کرنے کی سازش ہورہی ہے اس سازش میں ہم ملک کو کہاں لے کر جارہے ہیں این اے 120 میں انتہا پسند جماعتوں کو آگے لایا گیا۔ ہم مشکل دور سے گزر جائیں گے پاکستان کا کیا بنے گا احسن اقبال مدل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا بیٹا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…