لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو اہم موڑ پر بڑا دھچکا ! اہم ترین رہنما بھائیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گیا ۔خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر نے اپنے بھائیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ سردار کامل عمر نے
شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ان کا کہناتھا کہ ہمیں ن لیگ کی قیادت پر مکمل یقین ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی سابق رہنما کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرتی ہے ۔ 2018کے الیکشن میں ہمیں عوام ہمیں کامیاب کروائیں گے ۔