منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فلموں اور میڈیا میں بظاہر ابھرتا ہوا رائزنگ شائننگ انڈیا درحقیقت جعلی انڈیا ہے ،پاکستان نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا میڈیا حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے‘ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو جبر سے دبا نہیں سکتا‘ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ پیر کو وزیر دفاع نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دیگر مسائل ہر روز سامنے آرہے ہیں۔ بھارت کو اس کے میڈیا اور فلموں کے تناظر میں نہ دیکھیں۔ بھارت کا جنگی جنون میں مبتلا میڈیا حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان کے لئے اپنی مارکیٹ کبھی نہیں کھولے گا۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا اسلحے کا درآمد کنندہ ہے۔ عالمی طاقتوں کے سربراہان مملکت اپنا اسلحہ بیچنے بھارت جاتے ہیں۔ ہمیں اپنی معیشت کو تقویت اور سیاسی استحکام لانا ہوگا۔ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبا سکتا۔ عالمی برادری بھارتی ریاست تشدد اور جبر کو نظر انداز کررہی ہے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں بھارت میں عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سمیت بچوں اور عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں زیادتی کرنے والوں کے حق میں جلوس نکالے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…