اٹک(آئی این پی ) مسافروں سے بھری تیز رفتار وین اٹک کے قریب پل سے نیچے جا گری، 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ پنڈ سلطانی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر پیش آیا
جہاں وین پل سے نیچے جا گری، ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث مسافروں سے بھری وین پر قابو نہ پا سکا، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے وین سے نکالا اور ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔