منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چاہ بہار بندرگاہ گوادر کیلئے چیلنج نہیں ، علاقائی تجارت میں معاون ہوگی،وزیراعظم

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا خطہ توانائی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے‘ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو تجارتی رسائی دے سکتا ہے‘ خطے کی ترقی کے لئے سی پیک جیسے منصوبے بنانا ہوں گے‘ بلوچستان میں بارہ سو کلومیٹر شاہرائیں تعمیر کیں‘ موٹر ویز سے رابطے کے لئے بہترین ذرائع میسر آرہے ہیں‘ پاک بحریہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے۔

پیر کو بحریہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں سمپوزیم کا انعقاد اہم ہے پاکستان سے منسلک تجارتی خطہ دنیا کا چالیس فیصد ہے جغرافیائی حیثیت سے استفادہ کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔ دنیا کی اسی فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے جغرافیائی حیثیت کو روابط کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ ہمارا خطہ توانائی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کو تجارتی رسائی دے سکتا ہے۔ افغان سکیورٹی مسائل سے دوچار ہے خطے کی ترقی کے لئے سی پیک جیسے منصوبے بنانا ہوں گے۔ بلوچستان میں بارہ سو کلومیٹر شاہرائیں تعمیر کیں۔ ہمیں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ علاقائی روابط اور تجارت ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہیں۔ موٹر ویز سے رابطے کے بہترین ذرائع میسر آرہے ہیں۔ پاکستانی معیشت مستحکم ہورہی ہے رواں سال تقریباً چھ فیصد شرح نمو حاصل کی۔ پاک بحریہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے چاہ بہار بندرگاہ گوادر کے لئے چیلنج نہیں چاہ بہار بندرگاہ بھی علاقائی تجارت میں معاون ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…