لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ مجنونانہ اور وحشیانہ عمل ہے ، ایک جید عالمہ کے صاحبزادے او رصوم و صلوۃ کے پابند مسلمان پر ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کا جھوٹا الزام لگا کر حملہ کرنا شرمناک عمل ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ نفرت کی آگ پھیلا کر دین کو شہرت کے لئے استعمال کرنے والے اس قبیح سوچ کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے احسن اقبال کی جلد
صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے اشعار بھی کہے ۔جن میں کہاگیا کہ ایک تو خواب لئے پھرتے ہوئے گلیوں گلیوں۔۔اس پر تکرار بھی کرتے ہوئے خریدار کے ساتھ ۔۔اس قدر خوف ہے اب شہر کی گلیوں میں ۔۔کہ لوگ چاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ ۔ہم کو اس شہر میں تعمیر کا سودا ہے جہاں۔۔لوگ چن دیتے معمار کو دیوار کے ساتھ۔انہوں نے مزید اشعار کے ذریعے کہا کہ ہم ٹوکتے رہے تم زہر اگلتے رہے ،ہم روکتے رہے تم نفرتیں بوتے رہے اور بات گالی سے گولی تک جا پہنچی۔