اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر حملہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے ، انکے بازو پر گولی لگی ہے انکو لاہور منتقل کرنیکی کوشش کی جاری ہے، خدا کا شکر ہے احسن اقبال خطرے سے باہر ہیں ، لوگوں کو سیکورٹی اور پروٹوکول میں فرق نہیں پتہ چلتا، سیاستدانوں کی سیکورٹی کیلئے اقدامات ہونے چاہئیں
،مسلم لیگ (ن) نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اس حملے کا اسکے ساتھ تعلق ہوسکتا ہے مگر ابھی اس واقعہ کی تحقیقات ہونی باقی ہیں جسکے بعد مزید وضاحت ہوسکے گی۔وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا انکے بازو پر گولی لگی ہے انکو لاہور منتقل کرنیکی کوشش کی جاری ہے، خدا کا شکر ہے احسن اقبال خطرے سے باہر ہیں جیسے ہی مزید کو اطلاع ملے گی تو میں اس پر باقاعدہ بیان جاری کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے ملک و قوم کی بہت خدمت کی ہے خدا انکو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ مسلم لیگ (ن) نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اس حملے کا اسکے ساتھ تعلق ہوسکتا ہے مگر ابھی اس واقعہ کی تحقیقات ہونی باقی ہیں جسکے بعد مزید وضاحت ہوسکے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کو سیکورٹی اور پروٹوکول میں فرق نہیں پتہ چلتا، سیاستدانوں کی سیکورٹی کیلئے اقدامات ہونے چاہیے۔