پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کون ہیں؟ مریم نواز نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کون ہیں؟ مریم نواز نے سنگین الزامات عائد کردیئے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ حملہ آور صرف ایک ٹول ہیں اصل مجرم اکسانے والے ہیں۔ مریم نوازنے سوشل میڈیا پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ اللہ رب العزت احسن اقبال کو صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ مریم نواز کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس میں بگاڑ پیدا کرنے

والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔ایک ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو ان حملہ آوروں کواشتعال دلارہے ہیں اور کواپنے سیاسی فائدے کیلئے استعمال کررہے اصل مجرم وہ لوگ ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے ٗ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پستول بر آمد کرلیا ٗتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ اتوار کو ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے ٗ کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مسلح شخص نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی اور گولی احسن اقبال کے کندھے میں لگی ۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو فوری طورپر ہسپتال میں منتقل کر دیا جنہیں طبی امداد دی جاری رہی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ۔ سینئر صحافی حامد میر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ الیکشن روکنے کی سازش ہے۔ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ،یہ واقعہ آئندہ انتخابات میں تاخیر کی کوشش ہے۔ اینکر پرسن وسیم بادامی کے سوال پر کہ الیکشن میں تاخیر کون چاہتا ہے ؟ حامد میر نے جواب دیا کہ پاکستان کے دشمن ہمارے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں ،ملک دشمن عناصر بہت عرصے سے

ہمارے خلاف مقامی لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ،آپس میں محاذ آرائی دشمنوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ،جس نے بھی حملہ کیا وہ پاکستان کا دشمن ہے۔دریں اثناء وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میرے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ نارروال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد مل رہی ہے ٗ وہ ہوش میں ہے ۔دوسری جانب

وزیر داخلہ احسن اقبال کے کزن عمران نے فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم نے احسن اقبال پر دو فائرکئے ایک فائر وزیر داخلہ کے کندھے پر لگا۔اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ کا خطاب سننے کیلئے آنے والے کارکنوں نے فائرنگ کے بعد فوراً پکڑ لیا ۔ڈی پی او نارروال عمران کشور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کر نے والے نو جوان کو گرفتار کر کے پستول بر آمد کرلیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے پندرہ گز کے فاصلے سے30بور پستول سے فائرنگ کی ٗ گولی وزیر داخلہ کے کندھے پر لگی تاہم احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کر نے و الا نو جوان مقامی ہے اور اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پر فائرنگ کر نے والے ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

اور وہاں پر موجود عینی شاہدین کے بیان بھی لئے ۔ادھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ادھر وزیر مملکت برائے اطلاعات طلال چوہدری نے کہا کہ 20 سے 22 سال کے نوجوان کا گرفتار کیا گیا ہے اور واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال فرنٹ لائن سے لڑ رہے ہیں اور ان پر فائرنگ افسوس ناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…