جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

معروف بینک کا منیجرمبینہ طور پر صارفین کی کروڑوں روپے کی رقم بینک سے نکلوا کر ہڑپ کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(آئی این پی)ایف آئی اے پولیس نے اکاؤنٹ ہولڈر(صارف) کی 78 لاکھ روپے کی رقم دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ذریعے نکلوانے والے بینک مینجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم منور حسین گجرمبینہ طور پر صارفین کی کروڑوں روپے کی رقم بینک سے نکلوا کر ہڑپ کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا۔حافظ آباد کے رہائشی محمد خالد نے ایف آئی پولیس سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مئی 2014میں میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ حافظ آباد برانچ میں

اپنا اکاؤنٹ کھلوایا جس میں فروخت کی جانے والی وراثتی اراضی کی رقم 78لاکھ روپے جمع کروائی۔ بینک مینجر منور حسین گجر نے مجھے میری رقم کے عوض ماہانہ منافع دینے کا لالچ دیتے ہوئے مجھ سے فراڈ اور دھوکہ دہی سے میرے کئی چیکس پر دستخط کروا لیے ۔بینک مینجر نے میرے اکاؤنٹ سے میری رقم مجھے بتائے بغیر اپنے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کر لی۔ تقریباً ایک سال بعد جب میں نے اپنے اکاؤنٹ کی سالانہ سٹیٹمنٹ حاصل کی تو مجھے پتا چلا کہ میرے اکاؤنٹ میں صرف 56سو 67روپے ہیں۔ اس دوران جب میں بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ بینک مینجر میرے اکاؤنٹ سے 78لاکھ روپے کی رقم نکلوا چکا ہے ۔میں متعدد بار ملزم منور حسین گجر سے اپنے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن تاحال اُس نے ایک پائی بھی مجھے واپس نہیں کی۔ملزم نے بینکنگ قوانین اور اپنے عہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اپنے بینک برانچ میں اپنی من پسند بینکنگ قائم کر رکھی تھی جو ہر لحاظ سے غیر قانونی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم بینک مینجر منور حسین گجر اس سمیت مبینہ طور پرمتعدد صارفین کی کروڑوں روپے کی رقم غیر قانونی طریقہ سے بینک سے نکلوا کر فرار ہو چکا ہے۔ایف آئی اے پولیس نے ملزم منور حسین گجر کے خلاف زیر دفعہ 409/420/468/471کے تحت مقدمہ درج کرکے دیگر محمد رمضان، حسیب افضلاور دیگر

بینک ملازمین کو تفتیش میں شامل کرکے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب متاثرہ صارف محمد خالد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ بینک مینجر کی سیٹ پر بیٹھ کر صارفین اور بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے بینک مینجر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اُسے بیرون ملک سے انٹر پول کے ذریعے واپس ملک لایا جائے اور اسے رقم واپس دلوائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…