منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بی آر ٹی کی بسیں کب پشاور پہنچ رہی ہیں؟ریپڈ بس منصوبہ کب تک مکمل ہو جائے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے وہ اعلان کرہی دیا جس کا سب کو انتظارتھا

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ریپڈ بس منصوبہ دنیا کی تاریخ میں سب سے جلد مکمل ہونے والا منصوبہ ہے جو آٹھ ماہ میں مکمل ہو جائیگا ، بی آر ٹی کی بسیں جون میں پشاورآ جائینگی ، منصوبہ 8ماہ کے قلیل وقت میں مکمل ہوگا جبکہ منصوبے میں تاخیرپہلے ریلوے کی جانب سے ہوئی جس میں دوسال زمین دینے پر لگے ، نگراں سیٹ اپ کیلئے حز ب اختلاف سے بات چیت جاری ہے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ آرایم آئی

میڈیا کرکٹ لیگ کے فائنل کے موقع پر بطور مہمان خصوصی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی ،پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان، سی ای او آر ایم آئی شفیق الرحمان، ٹاپ اپ واٹر کمپنی کے ایگزیکٹیو شاہد ، ٹریفک وارڈن پولیس، ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے عہدیداران، سینئر صحافی ایم ریاض، محمود جان بابر، شاہد حمیداور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سٹرکچر 32ارب میں بنایا گیا یہاں 26ارب میں بنا، بی آرٹی منصوبہ دنیا کا تیز ترین کنسٹرکشن کام ہوگا ، دوسال ہمیں ایشین بینک سے قرضہ لینے میں لگے ، یہ شہریوں کیلئے مفید منصوبہ ہوگا ،میڈیاکو بہترین کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں، اختتامی تقریب سے قبل ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں پی پی سی قلندرز اور پی پی سی مارخور کی ٹیموں کے مابین آرایم آئی میڈیاکرکٹ لیگ 2کا فائنل منعقد ہواجس میں قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر 83رنز بنائے ، جس میں محمود 28رنز بنا کرنمایاں رہے ، مارخور ٹیم کی جانب سے افتخار نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک کی ، جواب میں مارخور کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4کھلاڑیوں کے

نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، مارخورکی جانب سے یاسر علی 37اور رضوان 28رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ، میچ کے آخر میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنز اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ،جبکہ مین آف دی میچ کھلاڑی افتخار کو ٹاپ اپ واٹر کمپنی کی جانب سے کیش انعام اور آرایم آئی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ، بہترین باؤلر کو بھی انعامات سے نوازا گیا،میچ میں امپائرنگ کے فرائض ثناء اللہ اور عثمان نے سرانجام دیئے جبکہ سکورنگ عمران یوسفزئی نے کی ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…