ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے سسرالی دہلیز پر خود پر پٹرول چھڑک کر آ گ لگا لی ، سسرالی فرار ، پولیس نے تحقیقات کا�آغاز کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2018 |

صدر گوگیرہ(این این آئی)تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 20ٹو ایل کے رہائشی اللہ رکھا کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی جس کی بیوی مبینہ طور پر جھگڑے کے بعد اپنے میکے چلی گئی جس کو منانے کے لیے اللہ رکھا گزشتہ روز اپنے سسرالی گھر گیا اور اپنی بیوی کو کہا کے وہ اس کے ساتھ چلے لیکن اس کی بیوی نے کسی بھی طرح واپس جانے سے انکار کر دیا جس پر اللہ رکھا نے دلبرادشتہ ہو کر سسارلی گھر کی دہلیز پر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی

جس سے اسکا جسم 65فیصد سے زائد جھلس گیا جس کو مقامی افراد نے ڈی ایچ کیو منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے اور ڈی ایچ کی اوکاڑہ میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث ہسپتال انتظامیہ نے اس کو لاہور ریفر کر دیا اللہ رکھا کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ نصیر خان وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اللہ رکھا کے سسرالی گھر پہنچے لیکن گھر والے پولیس پارٹی کے پہنچنے سے قبل ہی گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گئے تھے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…