منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لرزہ خیز واقعہ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور تینوں کمسن بیٹیوں کو رسیوں سے باندھ کر موت کے گھاٹ اتار دیا،افسوسناک انکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا(آئی این پی ) خانپور کے نواحی گاؤں قطبہ ڈھک میں قتل کا دلخراش واردات،نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں سمیت تینوں کمسن بیٹیوں کو رسیوں سے باندھ کر موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ کی اطلاع پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،قتل کی تفتیش جدید خطوط پر کر رہے ہیں،شبہ ہے کہ ملزمان نے مقتولین کو زہر دے کر مارا اور رسیاں باندھ کر تفتیش کا رخ موڑنے کی کوشش کی،ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے ڈی ایس پی خانپور اعجاز خان کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق

خانپور کے واحی گاوں قطبہ میں قتل کی سنسنی خیز واردات میں ماں سمیت گھر میں موجود تین کمسن بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتولین بیٹیوں کی چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا، مقتول بچیوں کا باپ شفاقت زمان پولیس کو متعدد کیسوں میں مطلوب تھا، پویس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے THQ ہسپتال خانپور منتقل کر دیا خانپور پویس نے نعشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے اور پویس کی ابتدائی کاروائی کے بعد نعشوں کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دیا گھر کے مکین شفاقت زمان عرف کینو ولد چنن دین کے بھائی رفاقت زمان نے پویس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میں حسب معمول اپنے گھر میں تھا کہ میرے بھائی کے گھر دودھ دینے والا آیا اور دروازے پر دستک دی کافی دیردروازہ نہ کھلاتو اس نے مجھ سے رابطہ کیا میں نے جاکر دیکھا تو دروازہ باہر سے بند تھا کھول کر اندر جا کر دیکھاتو ایک کمرے میں میری تین بھتیجیوں ایمان شہزاری عمر نو سال۔زرقہ شہزادی عمر چھ سال اور زینب بی بی عمر پانچ سال کی نعشیں پڑی ہوئی تھی جبکہ دوسرے کمرے میں بھابھی صدف شفاقت عمر 40 سال کی نعش پڑی ہوئی تھی تمام نعشوں کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے انہوں نے مذید بتایا کہ میرے بھائی شفاقت کا کئی افراد کے ساتھ کروڑوں روپے کا لین دین تھا

اس کے خلاف تھانہ خانپور میں کئی ایف آئی آر درج ہیں جس میں وہ تھانہ خانپورکو اشتہاری ملزم مطلوب تھا خانپور پویس نے رفاقت زمان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی خانپور اعجاز خان بھی بھاری پویس نفری کے ہمراہ THQ ہسپتال خانپور پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں نعشوں کا پوسٹ مارٹم اور ایف آئی آر درج کرنے کے تمام کام کو مکمل کیا اس موقع پر ڈی ایس پی خانپور اعجاز خان نے صحافیوں کو بتایا

کہ نعشوں کے پوسٹ مارٹم کے لیے THQ ہسپتال خانپور کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کے علاوہ DHQ ہسپتال ہریپور سے بھی ڈاکٹروں کی ٹیم کو طلب کیا گیا جنہوں نے نعشوں کا معائنہ کرنے بعداپنی رپورٹ مرتب کرے گی تاکہ اس اندھے قتل کی اصل وجوہات پویس کے سامنے آسکیں انہوں نے مذید کہاکہ پویس کو خدشہ ہے کہ ان تمام مقتولین کو زہر دے کر قتل کیا گیاہے اور ان کو رسیوں سے بندھ کر پویس کی تفتیش کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن خانپور پویس بھی جدید طریقے سے اپنی تفتیش کو مکمل کرے گی اور اس ناگہانی واقعہ میں ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…