منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت کا اپنی مدت مکمل ہونے سے قبل دھماکہ خیز فیصلہ،کھلبلی مچ گئی،تمام اہم وزارتوں ، ڈویژنوں ،صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریوں کو احکامات جاری

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے اپنی مدت مکمل ہونے سے قبل بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا ،تمام اہم وزارتوں ، ڈویژنوں ،صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریوں سمیت اہم عہدوں پر افسروں کی تعیناتی کیلئے فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں ،

وزیراعظم آفس کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افسروں کے تقرروتبادلوں سے متعلق حکمت عملی وضع کر رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ موجودہ حکومت کا آخری مہینہ ہے ،وزیراعظم آفس کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اہم عہدوں پر افسروں کی تعیناتیوں کیلئے فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں ۔آئندہ چند روز میں وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کیا جائیگا ۔ صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ گریڈ19اور20کے افسروں کی تقرری کیلئے سینٹرل بورڈ کا اجلاس بھی منعقد کیا جائے تا کہ اپنی مرضی کے بیورو کریٹس کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے بنتے ہی موجودہ حکومت کی طرف سے بیورو کریسی میں کئے گئے تقرروتبادلے منسوخ کردیے جائیں گے اور نگران حکومت اپنی مرضی کے افسران کو وفاق اور صوبوں میں تعینات کرے گی جو عام انتخابات کے انعقاد اور نئی حکومت بننے تک تعینات رہیں گے ۔(آچ)نگران حکومت اپنی مرضی کے افسران کو وفاق اور صوبوں میں تعینات کرے گی جو عام انتخابات کے انعقاد اور نئی حکومت بننے تک تعینات رہیں گے ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…