پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

خورشید شاہ نے ’’خلائی مخلوق ‘‘ کے بارے میں تصدیق کردی،نگران وزیراعظم کے حوالے سے اہم ترین اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہاہے کہ الیکشن پاکستان میں ہوں یا دنیا میں کہیں بھی خلائی مخلوق توہوتی ہے ٗ15 یا 16مئی تک وزیراعظم کیلئے نام سامنے آجائیں گے ٗجو کردار کا صاف شفاف ہوگا وہ نگرا ں وزیراعظم ہوگا ٗسیاست میں کوئی مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتا، ہر پارٹی سے بات ہوسکتی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ

15 یا 16مئی تک وزیراعظم کیلئے نام سامنے آجائیں گے ٗجو کردار کا صاف شفاف ہوگا وہ نگرا ں وزیراعظم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی ٗپاکستان میں الیکشن ہوں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔ایک سوال ک ے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیاست میں کوئی مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتا، ہر پارٹی سے بات ہوسکتی ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ لاہور میں سب سے زیادہ بجلی کی چوری ہوتی ہے پہلے وہاں کی بجلی کاٹیں۔۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھینکنے کی باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائیگی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ٗلندن والے کو تو خود فاروق ستار نے مائنس کیا اور اب انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے ٗ پپو پاپا پھپھو پارٹی کہنے والا خود کسی کا پپی ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…