پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نعیم بخاری پر حملہ ،افواہوں کا ڈراپ سین، اقدام قتل قرار ٗ لندن پولیس نے تفصیلات کا اعلان کردیا، سنسنی خیز انکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن پولیس نے معروف قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے ساتھ 27 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کو اقدام قتل قرار دیکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں کو مشتبہ شخص کی تلاش ہے جس نے نعیم بخاری کا پیچھا کرکے لندن کے ماربل ارچ انڈر گراؤنڈ اسٹیشن میں مبینہ طور پر حملہ کیا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر نعیم بخاری کو دھکا دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مذکورہ واقعہ کے بعد برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بتایا کہ ایشیائی نژاد مشتبہ شخص کی تلاش میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی جارہی ہے۔ان کے مطابق نعیم بخاری پر حملہ کرنے کے بعد مشتبہ شخص بھیڑ میں غائب ہوگیاتاہم بتایا جارہا ہے کہ تفتیش کاروں کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جس میں مشتبہ شخص کو آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ نعیم بخاری پلیٹ فارم پر گرنے سے زخمی ہوئے تھے ٗبعد ازاں سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی تصاویر میں ان کے ماتھے اور آنکھ پر گہرے زخم اور دائیں باوز پر بندھی پٹی کے بعد واقعہ کی نوعیت پر تحفظات اٹھنے لگے۔واقعہ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ایک الزام یہ بھی عائد کیا گیا کہ نعیم بخاری شراب کے نشے میں تھے، جنہیں بعض لوگوں نے پال مال نائٹ کلب سے باہر پھینک دیا تاہم یہ محض افواہ ثابت ہوئی جس کی تصدیق پال مال نائٹ کلب نے پولیس کو فون پر کی۔لندن پولیس حکامم کے مطابق اگر کسی شخص پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا جائے تو یہاں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔بی ٹی پی نے اپنی ویب سائٹ پر شہریوں سے درخواست کی کہ ماربل ارچ انڈر گراؤنڈ اسٹیشن میں 27 اپریل کو 3 بج کر 10 منٹ پر پیش آنے والے واقعہ سے متعلق معلومات کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔ویب سائٹ پر کہا گیا کہ تفتیش کار اقدام قتل کیس پر کام کررہے ہیں جس میں مشتبہ شخص نے نعیم بخاری کو ‘ایسٹ باؤنڈ’ ٹریک کی جانب دھکا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…