پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اقامہ اور تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرکے مجھ سے زیادتی کی گئی،صرف ایک ہی طریقے سے فیصلے کو بدلا جاسکتا ہے ٗنوازشریف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ اقامہ اور تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرکے مجھ سے زیادتی کی گئی ٗ آپ کے ووٹ سے فیصلے کو بدلا جاسکتا ہے ٗ 2013ء میں عمران خان اور زر داری ہمیں شکست نہیں دے سکے ٗ ہمیں چور دروازے سے نکلوایا گیا ٗ یہ سب میرے پیچھے پڑ گئے ہیں ٗ آپ ان کے پیچھے پڑ جائیں ٗ کے پی کے میں مجھے کہیں نیا پاکستان نظر نہیں آیا ٗ خیبر پختوان خوا شہباز شریف کے پاس ہوتا تو نقشہ ہی بدل چکا ہوتا ٗ

پنجاب میں جاکر دیکھو آپ کو نیا پاکستان نظر آئیگا،جیسے ہی سندھ میں داخل ہوتو آپ کو پرانے پاکستانی تصویر نظر آنے لگتی ہے ٗمانسہرہ کو عالمی تجارت کا مرکز بنادیں گے ٗآئندہ عام انتخابات میں نوازشریف کو گرانے والے ناکام اور نامراد ہونگے ۔ اتوارکو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ صبح صبح لاہور سے بائی روڈ روانہ ہوا اور برہان اور برہان سے شاہ مقصود تک نیا پاکستان دیکھا ٗ یہ کہتے تھے نیا پاکستان اور خیبر پختون خوا بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ شاہ مقصود کے بعد حویلیاں اور پھر ایبٹ آباد مانسہرہ تک پرانا پاکستان دیکھا ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں دائیں بائیں اور سامنے بھی دیکھتا رہا ٗنیا پاکستان نظر نہیں آیا ٗ راستے میں جگہ جگہ گندگی اور کچرا دیکھا ۔نواز شریف نے کہاکہ خیبر پختون خوا شہباز شریف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکا ہوتا ٗپنجاب میں جا کر دیکھو آپ کو نیا پاکستان نظر آئیگا ۔ نواز شریف نے کہاکہ جیسے ہی سندھ میں داخل ہو تو آپ کو پرانے پاکستان کی تصویر نظر آنے لگتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تجارت کا مرکز ہزارہ اور مانسہرہ بننے والا ہے ٗ سی پیک ہم لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں ووٹ کو عزت دی تو خیبر پختوا خوا کو نیا بنا دینگے۔ نوازشریف نے کہاکہ ہزارہ موٹر وے اس لئے بنائی کہ آپ سے اور اس خطے سے محبت ہے۔نوازشریف نے کہاکہ مجھے تو فارغ کر دیا ٗ نا اہل قرار دے دیا گیا ہے

مجھے معلوم ہے آپ نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ نوازشریف نے کہاکہ چین کے صدر پاکستان آنا چاہ رہے تھے لیکن انہوں نے 2014میں دھرنے کا ڈرامہ کیا جس کی وجہ سے چین کے صد ر نہ آسکے ۔انہوں نے کہاکہ لاڈلا روز الزامات دیتا رہا چار سال دھرنا دیتا رہامگر کے پی کے میں کوئی کام نہیں کئے ۔ انہوں نے کہاکہ زر داری صاحب آپ کے ساتھ بھی نوازشریف کا مقابلہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ نا زر داری نا عمران ہمیں شکست دے سکا ہمیں چور دروازے سے نا اہل کرایا ۔انہوں نے کہاکہ

نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ اقامہ رکھا ہوا تھا ٗ ویزا رکھا ہوا تھا ٗ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ نواز شریف گھر جاؤ تمہاری چھٹی ۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ خود وہ آف شور کمپنیوں کا مالک اور لاکھوں پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کی ٗ عمران خان کو کہا گیا نہیں ٗعمران تم معصوم اور بے قصور ہو ۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف آنے والے فیصلے کو بدلنا چاہتے ہو تو ایک راستہ ہے ٗ نوازشریف دوبارہ اہل قرار دیا جاسکتا ہے اس قانون کو اسمبلی میں لاکر بدلنا ہوگا ۔نوازشریف نے کہاکہ

ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے کہ پاکستانیوں ٗ نو جوانوں کو عزت دو ٗ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے پاکستان کو عزت دو ٗ انہوں نے کہاکہ بائیس کروڑ عوام کسی کے نوکر نہیں ٗ پاکستان چند لوگوں کی جاگیر نہیں بائیس کروڑ عوام کا ملک ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں نے گردن جھکانے سے انکار کیا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ آپ نے ووٹ دیا تو انشاء اللہ کوشش کرونگا کہ چند ماہ میں موٹر وے مانسہرہ میں پہنچ جائے ۔انہوں نے کہاکہ آج اللہ کی خاص رحمت ہے ایسا لگ رہے کہ جیسے دسمبر میں جلسہ ہورہاہے ٗ

دھوپ نہیں اور گرمی بھی نہیں ہے اور ٹھنڈی ہوا لگ رہی ہے ٗ ایسا لگ رہے کہ ٹھنڈی ہوا چلنے والی ہے ٗ مجھے نہیں معلوم الیکشن میں دوبارہ یہاں آسکو نگا یا نہیں آسکونگا ٗ یہ میرے پیچھے ہاتھ دھو کے پڑے ہوئے ہیں کہ نوازشریف کو گرفتار کر و اور جیل میں ڈالیں ٗ آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں ٗ جس شخص سے عوام محبت کرتے ہیں یہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں ٗ قوم کی محبت انشاء اللہ فتح سے ہمکنار ہوگی ٗیہ لوگ پاکستان کے خلاف سازشیں کر نے والے ناکام اور نامراد ہونگے ۔

نوازشریف نے کہاکہ جب بھی وعدے کئے ہیں پورے کئے ہیں ٗ بجلی کا بحران ختم کیا ہے ٗ 2013میں بائیس بائیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ٗدہشتگردی کو ہم نے ختم کیا ہے ٗ دہشتگردی کو جڑسے اکھا ڑ کر باہر پھینکا ہے ٗ کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے ٗ ہم یہاں ریلوے لائن کو بھی لیکر آئیں گے اور یہ مانسہرہ ٗ ایبٹ آباد پاکستان کی ترقی کا مرکز بن جا ئیگا ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بڑ ے بڑے کارخانے لگائے ہیں جس کی وجہ سے دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئی ہے ۔جلسے کے دور ان جب بارش ہوئی

تو نوازشریف نے کہا کہ یہ باران رحمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو کسی کرپشن میں پکڑتا ہوتا ٗ کمیشن میں پکڑا ہوتا تو بات تھی ٗ آپ نے پکڑ لیا ہے کہ بیٹے کی تنخواہ نہیں لی ٗ انہوں نے کہاکہ سر دار یوسف نے بہترین طریقے سے وزارت مذہبی امور کو چلایا ہے اس پر میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں ٗ حاجیوں کو خوش کیا ہے ٗپیپلز پارٹی کے دور میں وزیر نے حاجیوں کو لوٹا ہے ٗ ان پر کوئی کیس نہیں ہے ٗکوئی مقدمہ نہیں ہے ٗکوئی گرفتار نہیں کرتا ہے ٗ نوازشریف کے پیچھے سب پڑے ہوئے ہیں ٗ

ان سب کے پیچھے آپ پڑ جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی قوم کو با عزت قوم بنانا چاہتے ہیں ٗ انشا ء اللہ پروگرام لیکر آئیں گے ٗ تمام بے گھر افراد کو گھر ملیں ٗان کے بچوں کو باعزت چھت ملے تاکہ خوشی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں ٗیہ پروگرام ہمارا ہے ٗ عدل کے حوالے سے ایسا نظام بنائیں گے کہ غریبوں کو عدل ملے ٗ صدیوں ٗ سالوں ٗ مہینوں میں نہیں ہفتے میں عدل ملے ۔انہوں نے کہاکہ نو جوان بچے ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر پھر رہے ہیں ٗکوئی پوچھنے والا نہیں ٗ انشا ء اللہ آپ کو با عزت روزگار ملے گا ٗ

باعزت شہری بنیں گے ٗ پاکستان کا وقار دنیا کی نظروں میں بھی بلند ہوگا ٗ نوازشریف اپنی قوم کی خدمت کرتا ہے ٗ خدمت کر نے والے لوگ ان کوپسند نہیں ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ کسی وزیر اعظم کو مدت پوری کر نے نہیں دی گئی ٗ ستر سال سے یہی کچھ ہوتا رہا ہے ٗ آپ دل سے عہدہ کر یں آئند ستر سال رسوائی والے نہیں عزت والے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو میرا ساتھ دینا ہوگا جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔ نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا دل خوش کر دیا ہے ٗ میں آپ کے جذبے کو سلام کرتا ہوں ۔اس موقع پر آئی لو یو کا نعرہ لگاتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ اللہ ہمیشہ آپ کو خوش وخرم رکھے ٗ جو کچھ کہاہے اس پر مجھے بھی قائم رکھے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…