اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر عملدرآمد بنچ کی سربراہی کرنیوالے جسٹس اعجاز افضل ریٹائر،جانئے ان کے حالا ت زندگی کے بارے میں

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)جسٹس اعجاز افضل خان آج7مئی کو بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے سے ریٹائرہوجائیں گے۔سپریم کورٹ کی طرف سے جسٹس اعجاز افضل خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس آج منعقد ہوگا،جس سے چیف جسٹس،اٹارنی جنرل،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن خطاب کریں گے۔جسٹس اعجاز افضل خان 8مئی1953ء کو مانسہرہ میں پیدا ہوئے اور ستمبر2000ء کو پشاور ہائی کورٹ کے

ایڈیشنل جج مقرر ہوئے۔نو سال بطور جج خدمات سرانجام دینے کے بعد 20اکتوبر2009ء کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے اور17نومبر2011ء کو سپریم کورٹ لائے گئے۔جسٹس اعجاز افضل خان نے پانامہ لیکس سے متعلق 20اپریل کے فیصلے میں اکثریتی رائے دی جس کے تحت معاملے کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی مقرر ہوئی جبکہ فاضل جج نے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر عملدرآمد بنچ کی سربراہی کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…