کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق اور نادیدہ قوت والے بیانات الیکشن کے لیے خطرہ ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف نے ابھی خلائی مخلوق کا اور عمران خان نے 2013 میں نادیدہ قوت والا بیان دیا، اس قسم کے بیانات انتخابات کے لیے خطرہ ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی
بحالی سے بہت لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے،علما کرام قیادت کیلئے تیار ہو جائیں، حکمرانوں نے ورلڈ بینک کا بجٹ پیش کیا،بجٹ میں دینی مدارس کیلئے کوئی پیسہ نہیں،عالم کفر اسلحہ اور ایٹم بم سے نہیں مدارس، مساجد اور علما سے ڈرتا ہے، عراق، شام، افغانستان اور لیبیا کے بعد انکی نظریں پاکستان پر ہیں،افغانستان ایک ٹھکانہ ہے۔ اور نشانہ پاکستان ہے، ہم پہلے بھی مجاہد تھے اور اب بھی مجاہد ہیں، ہم جہاد پر فخر کرتے ہیں۔