بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ،بھارت ، بنگلہ دیش اور فلپائن میں شدید سیلابوں کے خطرات ، غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کا کونسا شہرتباہی کے دہانے پہنچ گیا؟عالمی ادارے کی رپورٹ میں انتباہ جاری

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/چنیوٹ/فیصل آباد/پارا چنار/گلگت(آن لائن ،آئی این پی)موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا ہے سب سے زیادہ خطرات کراچی کو لاحق ہے ۔ ایچ ایس بی سی بنک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 67 ممالک کے بارے میں اعدادو شمار اکٹھے کرنیکے بعد ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور فلپائن میں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیںجس کے باعث ان ممالک میں میں شدید سیلابوں کے خطرات منڈ لا رہے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان واحد ملک ہے جس کے باعث موسمیاتی اثرات سے بچاؤ یا نمٹنے کے لئے صلاحیتیں دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں گزشتہ سال جرمنی کے ایک ادارے کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس ممالک جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سامنا ہے ان میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کا زیادہ خطرہ کراچی کو لاحق ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم آبادی بغیر منصوبہ بندی کے ہاؤسنگ منصوبے اور ٹریفک سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے کراچی موسمیاتی تبدیلیوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان غیر موسمی تبدیلیوں کے باعث کراچی کی سطح سمندر اور زمین کے کٹاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سالانہ تقریباً 6 ارب ڈالر کے نقصانات کا سامناہے ۔دریں اثنابارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی

شہروں میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے‘آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات کے نتیجے میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے‘ ایک زخمی ہو گئے ‘ بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا ۔ وفاقی دارالحکومت میں اتوار کو چھٹی اور سہانے موسم کے باعث پارکوں میں رش ‘ لوگ ہلکی بوندا باندی سے لطف اندوز ہوتے رہے ‘ گھروں میں پکوان کا خاص اہتمام ‘

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے،داتا کی نگری پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی بادل برس پڑے جس سے سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا

، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ پنجاب میں بارشوں کا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا ہے اوراسلام آباد،لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں ،گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سہانا ہوگیا،کالی گھٹاؤں اور تیز ہواؤں نے گرمی کی پیش رفت کو مات دے دی اورشہری نہال ہوگئے۔چھٹی کے دن موسم کو خوب انجوائے کرنے کی ٹھان لی۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بادل ابھی مزید 12گھنٹے برسیں گے

جبکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی۔پنجاب کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے ہی گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہوا?ں کے ساتھ ہلکی بارش کو سلسلہ جاری ہے۔ تاہم چندایک مقامات پر آسمانی گرنے کے افسوس ناک واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ چنیوٹ کے نواحی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 16سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔دوسری جانب فیصل آبا دکے امین پورہ روڈ پر بھی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا ۔جبکہ ادھر وفاقی دارالحکومت اور ملک کے بالائی علاقوں میں موسم نے ایک بار پھر انگڑائی لی ہے اور موسم سرد ہو گیا۔ سرد موسم اور ہلکی بوندا باندی میں اسلام آباد کی عوام نے پارکوں کا رخ کیا اور اتوار کی چھٹی ہونے کے باعث عوام کی ایک بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کیا جبکہ گھروں میں خواتین نے بارش کے حوالے سے خصوصی پکوان تیار کئے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…