منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایم ایم اے کی بحالی پر بہت لوگوں کو تکلیف ہے، سراج الحق

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے بہت لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے،علما کرام قیادت کیلئے تیار ہو جائیں، حکمرانوں نے ورلڈ بینک کا بجٹ پیش کیا،بجٹ میں دینی مدارس کیلئے کوئی پیسہ نہیں،عالم کفر اسلحہ اور ایٹم بم سے نہیں مدارس، مساجد اور علما سے ڈرتا ہے، عراق، شام، افغانستان اور لیبیا کے بعد انکی نظریں پاکستان پر ہیں،افغانستان ایک ٹھکانہ ہے۔

اور نشانہ پاکستان ہے، ہم پہلے بھی مجاہد تھے اور اب بھی مجاہد ہیں، ہم جہاد پر فخر کرتے ہیں، اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چمکنی پشاور میں مدارس کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ حکمران نہیں بن سکتے کیونکہ امریکہ پسند نہیں کرتا، علما کرام قیادت کیلئے تیار ہو جائیں، متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے بہت لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے، بجٹ میں دینی مدارس کیلئے کوئی پیسہ نہیں، اندھی بہری اور گونگی حکومت ہے، حکمرانوں نے ورلڈ بینک کا بجٹ پیش کیا، ملکی معیشت سود کے نظام پر قائم ہے، حکمرانوں کی وجہ سے ملک تقسیم ہوا، مہنگائی بڑھی۔سراج الحق نے کہا کہ اہل کفر نے تعلیمی اداروں، سیاست اور قیادت پر قبضہ کیا ہوا ہے، جبکہ ہماری سیاست حکومت کیلئے نہیں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ہے، آج عالم کفر اسلحہ اور ایٹم بم سے نہیں مدارس، مساجد اور علما سے ڈرتا ہے، عراق، شام، افغانستان اور لیبیا کے بعد عالم کفر کی نظریں پاکستان پر ہیں، افغانستان ایک ٹھکانہ ہے اور نشانہ پاکستان ہے، مغرب چاہتا ہے نام پاکستان ہو لیکن قبضہ ان کا ہو۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی مجاہد تھے اور اب بھی مجاہد ہیں، ہم جہاد پر فخر کرتے ہیں، اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا، ہم نے چیف جسٹس کے ہاتھ میں کبھی قرآن نہیں دیکھا لیکن اسلامی حکومت قائم ہو گی تو عدالتی نظام اسلامی ہو گا، مظلوم کو انصاف ملے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…