لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن میں بری طرح جھاڑو پھر گیا ، 6ارکان اسمبلی دو سابق اراکان نے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ کس جماعت میں شامل ہونے جارہے ہیں ؟ انکشاف نے تہلکہ مچا دیا ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکان اسمبلی جنوبی صوبہ محاذ میں شامل ہو گئے ۔ سابق رکن قومی اسمبلی مینا لغاری،
مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی مرتضی رحیم کھر، قیصر مگسی،کرم دادواہلہ ،ذیشان گورمانی ، علمدار قریشی ، محمد خان جتوئی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی جمیل شاہ اور دیگر نے پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ جنوبی پنجاب کے باغی گروپ نے اشارہ دیا ہے کہ ہماری تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں سے ہماری بات چیت جاری ہے لیکن اسی جماعت کے ساتھ چلیں گے جو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے گی ،جنوبی پنجاب کے عوام کے د س قیمتی سال ضائع کردئیے گئے ۔