اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

آج کے بعدریورس گیئرلگ گیا،جتنے اراکین اسمبلی چلے گئے وہ ۔۔۔! فاروق ستار کا کراچی میں خطاب دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

کراچی (آئی این پی ) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں پپا، پھپو اور پپو پارٹی نے للکارا ہے لیکن انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ متحدہ کا ووٹ بینک کل بھی مضبوط تھا اور آج بھی ہے،پپو ، پپا اورپھپھوپہلے اپنی ماں ، بیوی اور بھابھی کے قاتلوں کو گرفتار کریں،ایم کیوایم میں کسی کوغدارنہیں کہاجائیگا،آج کے بعدریورس گیئرلگ گیا،جتنے اراکین اسمبلی چلے گئے میں انہیں غدارنہیں کہتا،سندھ کے شہروں میں رہنے والوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے گئے 10 سال سے

ہم بولنگ کرارہے تھے لیکن اب ہماری بیٹنگ کی باری ہے ،بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کے جواب میں اپنے بزرگوں کو زحمت نہیں دی، ہماری مائیں اور بیٹیاں ہی کافی تھیں جو یہ کہہ رہے تھے کہ ایم کیوایم دھڑوں میں تقسیم ہوگئی،نہیں کہتا ہوں کہ عارضی طور پر کسی اختلاف کی وجہ سے تقسیم نظر آئے لیکن ہمارا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہو، اردو زبان کو تم مٹانے کی کوشش کرو اور لسانیت کا الزام ہم پر لگاتے ہو ، ہفتہ کوکراچی میں لیاقت آباد کے ٹنکی گرانڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کے جواب میں اپنے بزرگوں کو زحمت نہیں دی، ہماری مائیں اور بیٹیاں ہی کافی تھیں جب کہ جو یہ کہہ رہے تھے کہ ایم کیوایم دھڑوں میں تقسیم ہوگئی انہیں کہتا ہوں کہ عارضی طور پر کسی اختلاف کی وجہ سے تقسیم نظر آئے لیکن ہمارا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوا یہ کل بھی مضبوط تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی ہوگا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 10 سال سے ہم بولنگ کرارہے تھے لیکن اب ہماری بیٹنگ کی باری ہے، ہمیں کسی اور نے نہیں للکارا بلکہ پاپا، پھپھو اور پپو پارٹی نے للکارا ہے، لیاقت آباد میں جو چیلنج کیا گیا اسے قبول کرتے ہیں جب کہ یہ تو صرف ٹریلر ہے ابھی تو پوری فلم باقی ہے اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ٹنکی گراونڈ میں نوٹنکی کا میلہ سجا کر یہ سمجھا گیا کہ

فاتح بن کر نکلے ہیں لیکن ہمارے صبر کو کب تک آزمائیں گے ۔فاروق ستار نے کہا اگر مہاجر صوبے کا مطالبہ نہیں آیا تو ہم نے لوگوں کو روکا ہوا ہے جب کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو غدار نہیں کہیں گے اب واپسی کا گیئر لگ گیا ہے جتنے لوگ چھوڑ کرگئے اب اس سے زیادہ ہمیں جوائن کریں گے۔ہم پر اور ہمارے بچوں پر ہونے والے ظلم کا بھی انصاف ہوگا، عزیر بلوچ کے بیانات بھی عدالتوں میں جائیں گے، فاروق ستار نے کہاکہ اردو زبان کو تم مٹانے کی کوشش کرو اور لسانیت کا الزام ہم پر لگاتے ہو ،

آصف زرداری نے را ؤانوار کی پیٹھ تھپکی تھی اور بہادر بچہ کہا تھا، فاروق ستار نے کہاکہ راؤ انوار کے بیانات بھی آنے والے ہیں اور ان کا چالان بھی عدالت میں آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ وڈیروں اور جاگیرداروں کی مسلط کی گئی سلطنت کو خیر باد کہیں،بتائیں ، ہمیں پاپا پھپھو پپو پارٹی نے للکارا ہے،لاڑکانہ کو کتنی ترقی دی ،پپو ، پپا اورپھپھوپہلے اپنی ماں ، بیوی اور بھابھی کے قاتلوں کو گرفتار کریں،ایم کیوایم میں کسی کوغدارنہیں کہاجائیگا،آج کے بعدریورس گیئرلگ گیا،

جتنے اراکین اسمبلی چلے گئے میں انہیں غدارنہیں کہتا،سندھ کے شہروں میں رہنے والوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے گئے،ایم کیوایم پاکستان کے ووٹ بینک میں کوئی حصے بخرے نہیں ہوئے۔وڈیروں اور جاگیرداروں کی مسلط کی گئی سلطنت کو خیر باد کہیں ۔بتائیں ، لاڑکانہ کو کتنی ترقی دی ۔ہمیں زکوۃپر گزارا کرنے کو کہا جارہاہے ۔ہمیں کہا جارہاہے معاف کرو ۔سندھ میں 1500 ارب میں سے ہر سال سینکڑوں ارب روپے ملے ۔انہوں نے کہا کہ مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے،وہی ہوتا ہے جو این اے246 میں ہوتا ہے۔

پپو ، پپا اورپھپھوپہلے اپنی ماں ، بیوی اور بھابھی کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔ہمیں کوٹا سسٹم کی چکی میں پیسا جارہاہے ۔ایم کیوایم میں کسی کوغدارنہیں کہاجائیگا،آج کے بعدریورس گیئرلگ گیا۔جتنے اراکین اسمبلی چلے گئے میں انہیں غدارنہیں کہتا۔سندھ کے شہروں میں رہنے والوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے گئے۔ایم کیوایم پاکستان کے ووٹ بینک میں کوئی حصے بخرے نہیں ہوئے۔ فاروق ستار نے کہا کہ جو کہتے تھے ایم کیوایم کے حصے بخرے ہوگئے وہ آکر دیکھ لیں۔ہاری آج بھی وہ زندگی گزاررہاہے

جو 10سال پہلے گزاررہا تھا۔ہمیں پاپا پھپھو پپو پارٹی نے للکارا ہے۔دس سال سے بالنگ کرارہے تھے،اب بیٹنگ کا وقت آیا ہے۔مجھ سے پہلے یہاں آنے والوں نے کرارا جواب دیا،کتنابڑاحادثہ،لڑائی یا اختلاف ہو،ایم کیو ایم کاووٹ بینک رہنماں کوالگ نہیں ہونے دیگا۔ہم نے23 اگست کو پارٹی کو بچایا تھا ،40سال کی محنت کو بچایا۔ظلم کی چکی میں سندھ میں رہنے والے پس رہے ہیں۔ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ بینک کل بھی ایک تھا،کل بھی ایک ہوگا۔اس سے قبل ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے خالد مقبول صدیقی نے کہا

کہ کراچی کی آبادی کم اور لاہور کی آبادی زیادہ دکھائی گئی، پشاور سے زیادہ پٹھان، لاہور سے زیادہ پنجابی، کوئٹہ سے زیادہ کراچی میں آباد ہیں لیکن پھر بھی کراچی کی تین کروڑ کی آبادی کو ڈیڑھ کروڑ دکھایا جارہا ہے، جتنی حلقہ بندیاں ہونی تھیں انہیں بھی آدھا کردیا، ہماری شہریت پر سوال اٹھائے جارہے ہیں، ان ناانصافیوں کے خلاف چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ مہاجروں کے حقوق دلائے جائیں وہ ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بھی نوٹس لیں۔دریں اثنا ناراض رکن قومی اسمبلی کمال ملک اور رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور بھی جلسہ میں شریک ہوئے، خواجہ سہیل منصور نے بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں کامران ٹیسوری کے معاملے اور پارٹی تقسیم کی وجہ سے فاروق بھائی سے ناراض تھا، پارٹی تقسیم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے بعد میں اب فاروق بھائی اور خالد مقبول کے ساتھ کھڑا ہوں۔واضح رہے کامران ٹیسوری بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے اور وہ اسٹیج کے بجائے کارکنوں میں جا کر بیٹھ گئے جب کہ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک کارکن کی حیثیت سے جلسہ گاہ پہنچا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…